شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے باہر

جوہانسبرگ: پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوئے۔
شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث چار ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے، لہٰذا وہ دورۂ جنوبی افریقا کے باقی میچز اور دورۂ زمبابوے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکسرے کروایا گیا، جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا، جس پر ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے لیے ری ہیب تجویز کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔