دنیا میں 13 کروڑ 19 لاکھ 10ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 19 لاکھ 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جبکہ اب تک فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 47ہزار سے زائد ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 28 لاکھ65 ہزار921 ہوچکی ہیں۔عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ61لاکھ سے زائد ہیں۔اس وقت کورونا کیسسز میں دنیا بھر میں بھر میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل اور تیارے نمبر پر بھارت ہے، عالمی ادارے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 777 تک پہنچ گئی ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ84ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔