ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹرویز، تکمیل پر فاصلہ ڈھائی گھنٹے میں طے ہوگا،عاصم باجوہ

اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز کا کام 69 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہکلہ سے ڈی آئی خان موٹر ویز پر کام جاری ہے۔ چار لین کا موٹر وے292 کلومیٹر طویل ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ موٹروے کی تعمیر کا 69فیصد کام مکمل ہو چکا۔ تکمیل کے بعد فاصلہ 5 گھنٹے کے بجائے ڈھائی گھنٹے میں طے ہو سکے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔