ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہچائیں گے ، پی ٹی آئی صدر خرم شیر زمان

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا 12سال میں سندھ حکومت نے آخر کون سا تیر مارا ہے آڈیٹر جنرل ان پر کتاب چھپتی جارہی ہے، ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہاؤس میں تاجر برادری کےرہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  سعید غنی اور وزراء بلاول اور مراد علی شاہ کے چمچے ہیں 12سال میں سندھ حکومت نے آخر کون سا تیر مارا ہے آڈیٹر جنرل ان پر کتاب چھپتی جارہی ہے،ہم کراچی کے بیٹے ہیں اور کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں،کراچی پورے ملک کو چلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ تاجروں نے اب سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں وزیر اعظم دیہاڑی دار اور تاجروں کا سوچ رہے ہیں آج تاجروں نے وزیر اعظم کے لیے ہمیں اپنے مطالبات پیش کیے ہیں ہم وزیر اعظم تک کراچی کے تاجروں کی آواز پہچائیں گےکراچی کا گلہ دبوچہ جارہا ہے،وزیراعظم اسی ہفتے کے آخر کراچی پہنچ رہے ہیں ان حالات میں ہل نے اپنی بزنس کمیونٹی کو سپورٹ کرنا ہے،سارا غریب طبقہ بزنس کمیونٹی سے جڑا ہوا ہےبل گیٹس نے بھی وزیر اعظم کے احساس پروگرام کو سراہا ہے وزیر اعظم سے تاجروں کی ملاقات ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک سندھ حکومت صرف ایس او پیز بنانے میں مصروف ہےتاجر برادری ایس او پی میں سندھ حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہےاگر وزراء اور مشیر ناکام ہوچکے ہیں تو تاجر اور ہم مدد کرنے کے لیے تیار ہیں اگر تاجر کچھ روز میں کاروبار کھولیں گے تو ہم ان کے ساتھ ہونگےاگر ان کی گرفتاری ہوئی تو پہلے ایف آئی آر ہمارے خلاف ہوگی سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن صرف سیاسی لاک ڈاؤن ہے ڈاکٹر فرقان جیسے لوگ سندھ حکومت کی نااہلی سے شہید ہوگئے،اگر ایس او پی نہیں بنائی گئی تو ہم خد ایس او پی بنائیں گے

سندھ حکومت تو صرف نوٹیفکیشن پر چل رہی ہے تمام ایسوسی ایشنز کو یقین دلاتے ہیں تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہےہمیں اس وقت کراچی کو بچانے کی ضرورت ہے بلاول زرداری سن لیں ہمیں یہ سیاسی لاک ڈاؤن قبول نہیں،

تاجر رہنماء. شرجیل گوکلانی نے پریس کانفرس سے خطاب میں کہا کہ  ہم ایک امید کے سہارے جی رہے ہیں ہم ایک ماہ سے چیخ رہے ہیں ہم نے سندھ حکومت کے حکم پر کاروبار بند کردیا ہماری فیملی ڈیڑھ ماہ سے پابند سلاسل ہیں، سندھ حکومت اس وباء پر قابو نہیں پا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 15 تاریخ ہماری آخری ڈیڈلائین ہے پہر ہم کاروبار کھولیں گے،ہم حکومتی ایس او پی کو فالو کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے دکانداروں کو اٹھایا گیا آج ہم وزیراعظم کے دروازے پر آئے ہیں ہم نے آج اپنا پیغام وزیراعظم تک پہچایا ہے اس وقت ہمارے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں ہم سندھ حکومت سے تعاون کریں گے 15تاریخ کے بعد ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔