کورونا وائرس: دنیا بھر میں 16572 ہلاکتیں، برطانیہ میں لاک ڈائون

لندن: کورونا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لندن میں بھی لاک ڈائون کا اعلان کر دیا گیا۔ ہلاکتیں کی تعداد 16572 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے کنفرم کیس 3 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ وبا میں تیزی آ رہی ہے۔
اس وقت اٹلی میں اموات کی تعداد ساڑھے 6 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔ لندن میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ انڈیا کی 22 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہلاکتوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 16 ہزار ہے، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔
ماہرین کے مطابق وبا میں تیزی ضروری آرہی ہے، مگر کوشش کے ذریعے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔