کورونا عفریت ، سندھ میں لاک ڈاؤن پلان میں تبدیلی

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے پلان کے تحت تمام دکانیں صبح آٹھ سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی تاہم میڈیکل اسٹوروں کواس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
سندھ حکومت نے پلان تبدیل کرتے ہوئے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کراچی میں موثر لاک ڈاؤن کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے کہا کہ نئے پلان کے تحت شام 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام کریانے اسٹور زبند رکھیں جائیں گے تاہم کراچی کے تمام اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے بینکنگ سیکٹرز کو ضروری برانچ کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دوسری جانب کرونا وائرس پھیلنے سے پیدا شدہ صورتحال پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پر رہیں۔ عوام حکومتِ سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، ورنہ ہمیں مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔
ادھر سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگرچہ شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پابندی پر 100 فیصد عمل نہیں کیا جا رہا لیکن اس کے باوجود کرونا متاثرین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ تصور کریں کہ اگر ہم سب ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں قیام کریں تو اس کے کیا مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔