نیپال: بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک

سرکاری حکام نے اتوار کے روز نیپال میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد کے ہلاک اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی افراد لاپتا بھی ہوئےہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لینڈ سلائیڈنگ نیپال کے سرحدی علاقے سندھو پلچوک میں ہوئی جو چین کی سرحد کے ساتھ واقع ہے، مٹی کے تودے گرنے سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔نیپال ڈیزاسٹر رسک پورٹل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نیپال اور چین کی سرحد کے قریب یہ علاقہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں رواں سال اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 17 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 55 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔