نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک کے میدان میں انٹری

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا شمار عہد حاضر کے مقبول ترین عالمی راہ نماؤں میں ہوتا ہے، جہاں انھوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے خود کو منوایا، وہی ان کی شخصیت کے دیگر شیڈز نے بھی انھیں ایک ہر دل عزیز شخص بنا دیا۔
خبر یہ ہے کہ اب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یاد رہے ہے کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ کو کورونا فری قرار دینے کے موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ انھوں نے یہ خبر ملنے پر تھوڑا رقص کیا تھا۔

Image

اس وقت تو کوئی ویڈیو منظر عام پر نہیں آئی، مگر اب ایک ٹاک ٹاک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی

یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔