نوجوان نے کورونا وائرس کے نام پر کریم کیک تیار کرلیا

غزہ: فلسطینی بیکر نے وائرس کے نام سے کریم کیک تیار کرلیا

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہرغزہ سےتعلق رکھنے والے بیکر نے کورونا وائرس کے نام سے کریم کیک تیار کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد اب بے شمار لوگوں کی جانب سے اس کیک کے لیے آرڈر دیئے جا رہے ہیں.

کیک پر خاتون کی تصویر بنائی گئی ہے جو نیلے رنگ کا ماسک لگائےہوئے ہے ۔کورونا کیک پرفیس ماسک کے ساتھ بنی خاتون اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اختیار کرنا کتنا ضروری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔