طویل عرصے تک کورونا وائرس کا شکار رہنے والی ماڈل بالآخر صحت یاب

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کسی مریض کے جسم میں زیادہ سے زیادہ کتنا عرصہ رہ سکتا ہے۔ اس حوالے سے چین سے ایک مریض سامنے آیا تھا جس کے جسم میں وائرس علامات ظاہر ہونے کے 43دن بعد تک موجود رہا اور صحت مند ہونے کے باوجود اس شخص کے ٹیسٹ مثبت آتے رہے۔ اب اٹلی کی ایک ماڈل نے یہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ حیران کن طور پر 75دن بعد منفی آیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بیانا ڈوبروئے نامی یہ ماڈل اٹلی کے ابتدائی مریضوں میں شامل تھی جنہیں سب سے پہلے وائرس لاحق ہوا تھا۔ بیانا میں وائرس کی تصدیق 28فروری کو ہوئی تھی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اطالوی حکام نے نہیں بلکہ یہ دعویٰ خود 23سالہ بیانا نے کیا ہے کہ اس میں وائرس کا ٹیسٹ 75دن بعد منفی آیا۔ وہ اٹلی کے شہر بولوگنا میں تھی جب وائرس اسے لاحق ہوا اور ویں اس کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ اس نے بتایا کہ ہسپتال داخل ہونے کے ڈیڑھ ہفتے بعد تک وائرس کی بڑی علامات ختم ہو گئیں لیکن اس کے ٹیسٹ مسلسل مثبت آتے رہے۔ اس کے کل 11ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7مثبت آئے۔ ان کے بعد دو کے نتائج مبہم تھے اور ان کے بعد 10واں ٹیسٹ منفی آیا تاہم ڈاکٹروں نے حتمی تصدیق کے لیے گیارہواں ٹیسٹ کیا اور جب وہ بھی منفی آیا تو اسے 75دن بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔بیانا کا کہنا تھا کہ ”میں اب بھی مسلسل ہسپتال جا رہی ہوں کیونکہ ڈاکٹروں نے مجھے کہا تھا کہ میرا کیس بہت منفرد ہے اور وہ میرے کیس کو سمجھنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں چنانچہ انہوں نے مجھے باقاعدگی سے ہسپتال آنے کو کہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔