سندھ کابینہ میں نئے چہروں کا اضافہ 4 وزرا کی حلف برداری

کراچی سندھ کابینہ میں چار نئے وزرا اور تین مشیروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر ہائوس میں نئے مقرر ہونے والے وزرا سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان موجود تھے۔ نئے وزرا میں ساجد جوکھیو جام خان شورو گیانچند ایسرانی اور ضیا عباس شامل ہیں۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ کے جن نئے مشیروں کا اعلان کیا گیا ان میں منظور وسان۔ فیاض بُٹ اور رسول بخش چانڈیو شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری کی کاروائی چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے چلائی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔