سندھ میں عام معافی کے فیصلے سے دستبرداری

کراچی ( خصوصی رپورٹ عاجز جمالی ) سندھ حکومت کے انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلوچستان کی طرح ملزموں کو عام معافی دینے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا سندھ ایپیکس کمیٹی نے وہ فیصلہ مسترد کردیا ہے اور سندھ حکومت اپنے ہی فیصلے سے دست بردار ہوگئی ہے۔ سندھ حکومت کے اہم ذمے دار شخص نے وائس آف سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سندھ میں ڈاکووں کو عام معافی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب وہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بھی سندھ میں عام معافی کے حوالے سے اظہار کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس وجہ سے لوگ قومی دھارا میں شامل ہوں گے۔ لیکن اب سندھ حکومت نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ڈاکووں کی عام معافی کے حوالے سے تھا اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ ڈاکووں پر ایسے بھی کئی مقدمات ہیں جو عوام یا شہریوں نے درج کرائے ہیں ایسے مقدمات میں حکومت معافی دینے کا اختیار ہی نہیں رکھتی۔ سندھ حکومت نے یہ موقف اب اختیار کیا ہے کیونکہ جمعرات کو وزیر اعلی ہائوس میں منعقدہ سندھ ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلے کے متعلق گفتگو ہوئی لیکن اہم اداروں نے سنادھ میں عام معافی کے فیصلے کی مخالفت کی اس وجہ سے مذکورہ فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔