سعودی عرب: کورونا وائرس کے خلاف نئی حکمت عملی

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کورونا کے خلاف موثر حکمت عملی اپنا لی۔ پانچ زبانوں میں آگہی مہم کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جوں جوں کورونا وائرس کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں، مختلف ممالک اپنے اپنے انداز میں اس کے خلاف حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت بھی اس معاملے میں سر گرم ہے۔ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف زبانوں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔
خیال رہے کہ چین میں کہرام مچانے کے بعد یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔
سعودی حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تین سو سے زاید کیسز سامنے آچکے ہیں، جب کہ دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔