سجل علی اور احد رضا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: معروف اداکار سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل تصاویر میں سینئر اداکار آصف رضا میر کے بڑے بیٹے و اداکار احد نے آف وائٹ شیروانی پہنی ہوئی ہے جبکہ تصاویر میں احد رضا میر کی پوری فیملی ہے
سوشل میڈیا پر نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جسے لوگوں کی بڑی تعداد پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
نکاح کے فوری بعد سجل علی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے سجل احد میر کرلیا۔ سوشل میڈیا پر نئے جوڑے کو صارفین خوب مبارک باد دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔