دنیا میں کورونا کے 12 کروڑ4لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ4لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے پیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ69 لاکھ 62 ہزار ہوچکی ہیں۔جبکہ عالمی اداراے صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ7لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 47 ہزار234تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ81ہزارسے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ83ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔