ذاتی مفادات کیلیے کوشاں نااہلوں کا اتحاد غیر فطری ہے، شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ رونا دھونا نااہل درباریوں کا معمول بن چکا، متحدہ اپوزیشن سینیٹ میں متحدہ طور پر ذلیل ہوئی، چوری کا حساب دینا ہوگا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں ریجیکٹڈ ووٹوں پر بھنگڑے اور سینیٹ میں ڈاکہ قرار دینا آپ کی منافقت یے، ذاتی مفادات کیلئے کوشاں نااہلوں کا اتحاد غیر فطری ہے، کرپٹ درباری جتنا مرضی چیخے، چوری کا حساب دینا ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔