برطانیہ میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہے برطانیہ میں بھی کورونا وائرس سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نئے کورونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں جس کے بعد برطانیہ دنیا کا پانچواں ملک بن گیا جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔جبکہ پہلے نمبر پر بد ستور امریکہ دوسرے نمبر پر بھارت تیسرے نمبر پر برازیل اور چھوتھے نمبر پر روس ہے جہاں کورونا نے سب سے زیادہ تباہ کاریاں کی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں بھِی 1631 افراد کورونا سے ہلاک جبکہ مزید 20089 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد برطانیہ میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 89 ہزار 700 سے بھی بڑھ گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔