برطانوی میڈیا نے وزیراعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی غلط خبر نشر کر دی

لندن: برطانوی میڈیا نے پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر نشر کر دی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک برطانوی ویب ٹی وی پر چلنے والے ٹکرز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ سوال کھڑا ہوگیا کہ کیا برطانوی وزیر اعظم کے بعد پاکستان وزیر اعظم بھی اس مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔
البتہ جمعے کی شام وزیر اعظم کی سرکاری سرگرمیوں اور ٹی وی پر آنے سے اس کی تردید ہوگئی۔
حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی اس خبر کو اہمیت نہیں دی گئی اور نہ ہی ملکی اور غیر میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔
خیال رہے کہ اس مہلک مرض نے پوری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے۔ پاکستان میں اس کے بارہ سو سے زاید کیسز سامنے آچکے ہیں، جب کہ دس افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔