اسپاٹ فکسنگ کیس، سزا کے خلاف عمر اکمل نے اپیل دائر کردی

لاہور: تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف اپیل جمع کروا دی ہے۔
پی سی بی ترجمان نے عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔
عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر ایک آزادانہ ایڈجوڈیکٹر مقرر کرے گا جو عمر اکمل کی اس اپیل کی سماعت کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔