اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی لیجنڈ کرکٹر کے پوتے سے شادی!

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزر محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو شہزر محمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اداکارہ کے شوہر شہزر محمد لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔
اداکارہ نے شادی کے موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر شہزر نے اسی رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔
سوہائے علی ابڑو کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارک باد دی جارہی ہیں اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔


اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن سہائے علی ابڑو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔