لاک ڈاؤن چینی شہری کے لیے وبال جان بن گیا
ووہان: چین کے شہر ووہان میں گزشتہ برس دسمبر میں جب کورونا کیسز سامنے آنے لگے تو چینی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، جس کے باعث تمام شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
ان میں ایک شہری ایسا بھی تھا جس نے اس پورے 5 ماہ کے دوران خود کو گھر میں ہی بند رکھا اور لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے بعد بھی خود کو گھر سے باہر نہیں نکالا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں ایک 26 سالہ شخص جس کا فرضی نام زوہو بتایا گیا ہے، اس کا 5 ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران 100 کلوگرام وزن بڑھ گیا جس کے بعد اسے ووہان کا سب سے تیز موٹا ہونے والا شخص قرار دیا جارہا ہے۔
کورونا وبا سے قبل بھی زوہو موٹا تھا، اس کا وزن 150 کلو گرام سے اوپر تھا لیکن وہ باہر جاکر ورک آؤٹ کرتا تھا اور اپنا وزن چیک کرتا رہتا تھا مگر جب سے لاک ڈاؤن ہوا وہ ایک دن بھی گھر سے باہر نہیں نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس عرصے میں اس نے 100 کلو گرام وزن بڑھا لیا جس کے بعد اب اس کا وزن 280 کلوگرام ہو چکا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زوہو کو انتہائی موٹاپے کے باعث کئی امراض لاحق ہیں جیسے پیٹ درد، قلب پر دباؤ پڑنا اور بلڈ پریشر وغیرہ وغیرہ۔