کورونا وائرس: پاکستان کے لیے عالمی بینک کی 200 ملین ڈالر امداد کی منظوری
عالمی بنک نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بنک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔
عالمی بینک کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض ڈھائی ہزار ہوگئے ہیں، جب کہ 35 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔