کورونا وائرس: بلوچستان میں پہلی ہلاکت، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی
لاہور: کورونا وائرس کا دائرہ اثر پھیلنے لگا، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 225 کیسز کی تصدیق کردی، جب کہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 66 سالہ مریض کورونا وائرس سے دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 ہوگئی، اسلام آباد میں مزید 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔
اتوار کو ملک میں کورونا وائرس کے 166 کیسز رپورٹ ہوئے، اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے۔
خطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈائون کر دیا ہے، سیکیورٹی فورس لاک ڈآئون کا یقینی بنانے کے لیے الرٹ ہیں۔