کورونا بحران: پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا بحران سے نمٹنے اور متفقہ قومی سیاسی لائحہ عمل اپنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 25 رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12 اور سینیٹ سے 13 رہنما شامل کیے گئے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کورونا سےمتعلق معاملات کاجائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کورونا سےمعیشت پر منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، پرویزخٹک، اسدعمر، اعظم سواتی، طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔