سندھ ہائیکورٹ نے اسکول کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا حکومتی حکم معطل کردیا
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کے حکم پر اسٹے آرڈر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمۂ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کی ہدایت جاری کی تھی، البتہ نجی اسکولوں کی تنظیموں نے اسکول فیسوں میں کمی کے حکومتِ سندھ کے احکامات عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اب سندھ ہائی کورٹ کے اسٹے کے بعد یہ فیصلہ عارضی طور پر معطل ہوگیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 22 اپریل 2020 کو ہوگی۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں بعد ازاں توسیع کر دی گئی۔