کراچی: 4 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق
کراچی: شہر قائد کے دو نجی اسپتالوں سے وابستہ چار ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آغا خان اسپتال کے حکام نے عملے کے تین افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی، جس کے بعد اسپتال نے کورونا وائرس کے مریضوں کی اسکریننگ کا عمل روک دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو کورونا وائرس ایسے مریضوں سے لگا، جو مشتبہ مریض نہیں تھے۔
عملے کے افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتظامیہ نے 100 افراد کو قرنطینہ کردیا۔
لیاقت نیشنل انتظامیہ نے اپنے ریڈیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ایک ڈاکٹر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔