چیںی بحران: وزیرا علیٰ سندھ حاضر ہوں
اسلام آباد: تحقیقاتی کمیشن نے چینی بحران پر وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا، البتہ انھوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے طلبی کےاقدام کو کمیشن کے دائرۂ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔
سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں لکھا کہ ٹی او آرز کے تحت کمیشن وزیرا اعلیٰ کو طلب نہیں کرسکتا، طلبی کی درخواست کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کی نفی ہے۔
قبل ازیں ابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔