چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے قوم کو خوشخبری سنا دی

 اسلام آباد:چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے قوم کو خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے علاوہ تمام طبی سامان پاکستان میں تیار کیا جارہا ہے،طبی سامان میں پیسے آدھے سے بھی کم خرچ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے آلات کی ترسیل یقینی بنائی،وینٹی لیٹرز کے علاوہ تمام طبی آلات پاکستان میں تیار ہورہے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم نے حاجی کیمپ میں تین سو بیڈ کا قرنطینہ سینٹر قائم کیا، ہماری تشخیصی کٹس پچاس ہزار تک ہونی چاہئیں،مارچ میں کورونا ٹیسٹ کی چودہ لیبارٹریاں تھیں جن کی تعداد اب ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کو چک شہزاد میں ڈھائی سو بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کا ہدف دیا ہے،جدید ترین سہولیات سے لیس یہ ہسپتال اس مہینے کے آخرتک کام شروع کردے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔