پی آئی سی ٹی کا کورونا وائرس سے متعلقہ درآمدی اشیا کے کنٹینرز سے چارجزختم کرنے کا اعلان
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) کے سی ای او، خرم عزیز خان نے کورونا وائرس سے متعلقہ طبی اشیا لانے والے کنٹینرز کے تمام چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی سی ٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ COVID-19 سے متعلق طبی آلات اور دیگر اشیا لانے والے کنٹینرز سے چارجیز نہیں لیے جائیں گے۔ یہ اہم اعلان تنظیم کے سی ای او خرم عزیز نے کیا۔
انھوں نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ تنظیم کی جانب سے ماسک، سینیٹائزر، ٹیسٹنگ کٹ اور دستانے جیسی اشیا لانے والے کنٹینرز کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
پی ائی سی ٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادارہ ان مشکل حالات میں اپنے ملک کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک اس وائرس سے آٹھ ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ۱۱۰۰ سے تجاوز کر گئی ہے۔