پولیس والوں کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دیے بغیر نہ رہ سکے
رپورٹ: چوہدری اسامہ سعید
رات کی تاریکی میں عموماً پولیس اگر کسی کے گھر آتی ہے تو رہائشی خوف زدہ ہوجاتے ہیں مگر اس بار تھانہ سکھن میں معاملہ کچھ مختلف اور انتہائی خوشگوار نظر آرہا ہے۔
لاک ڈاوُں کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے ڈی ایس پی سکھن سید جعفر بلوچ اور ایس ایچ او سکھن سید عدیل شاہ مخیر حضرات کے تعاون سے حاصل کردہ راشن رات کی تاریکی میں مستحقین تک پہنچا رہے ہیں۔ راشن دیتے وقت اس بات کا پورا خیال رکھا جارہا ہے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس خدمت کو بہت سراہا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں پولیس والے اپنی ڈیوٹی تو سر انجام دے ہی رہے ہیں لیکن اس کے علاوہ عوام کی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ راشن مستحق تک پہنچانا منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کا کام ہے لیکن یہ کام ڈی ایس پی سکھن اور ایس ایچ او تھانہ سکھن سرانجام دے رہے ہیں۔ علاقہ مکین ان کے اس اقدام پر ان کے شکر گزار ہیں۔
مزکورہ افسران کا یہ احسن اقدام واقعی قابل تحسین و ستائش ہے اور دیگر پولیس افسران و سرکاری اہلکاروں کے لیے موجب تقلید بھی ہے۔