وزیراعظم عمران نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا بحران کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعظم نے بھی لاک ڈاؤن توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کہ کورونا کسی وقت بھی پھیل سکتا ہے، احتیاط لازمی ہے، نوجوانوں کو کورونا اتنا متاثر نہیں کرتا، مگر بزرگوں کو مشکل پیش آتی ہے، ہم اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیگر ملکوں کی مناسبت سے ہمارے ہاں کم افراد متاثر ہوئے ، اٹلی اور اسپین دیکھ لیں ، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کل سے پاکستان میں تعمیراتی شعبے اور چند صنعتوں کو کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے، البتہ آئندہ دو ہفتے تک ہوٹلز، شاپنگ مالز، سپورٹس ایونٹس اور دیگر غیر ضروری اجتماعات پر پابندی رہے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔