وفاقی وزیراسد عمر چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش
اسلام آباد:وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چینی انکوائری کمیشن کو جوابدہ نہیں، عمران خان قوم کو ناامید نہیں کریں گے، چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں چینی انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے خود کہا تھا کہ میں چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں، وزیراعظم چینی کمیشن کو جوابدہ نہیں، میں ای سی سی کا چئیرمین تھا اور اسی حیثیت سے جواب دینے آیا ہوں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو ناامید نہیں کریں گے،چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آجائے گی، چینی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔