وزارت ریلوے کا ٹرین آپریشن بحال نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن کل تک بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رمضان شروع ہونے پر فیصلے پر نئی صورت حال کے حوالے سے دوبارہ غور کیا جائے گا۔اس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے کے باعث وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 21 مارچ کو 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 25 مارچ سے 142 میں سے 11 اپ اور 11 ڈاؤن ٹرینیں معطل کی گیئں تھیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوے کا ٹرین آپریشن بند ہونے سے روزانہ بھاری نقصان ہورہا ہے۔