لیجنڈ سمیع اللہ کا قومی ہاکی کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر!

لاہور: ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچر دیا اور انہیں موجودہ حالات میں متحرک رہنے کے گُر بھی سکھائے۔
فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور سابق اولمپئن سمیع اللہ کے علاوہ لیکچر میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور انتظامیہ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کو مشوروں سے نوازا۔
سمیع اللہ نے کھلاڑیوں کو ذہنی مضبوطی پر دھیان کے ساتھ ٹیم میں جگہ پکی کرنے پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ سمیع اللہ کا لیکچر کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا اور آئندہ دنوں میں مایہ ناز کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔