سندھ میں تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومتِ سندھ نے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط بحالی سے لاکھوں دکان داروں کو فائدہ ہوگا، مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی، صوبائی حکومت دبئی کی طرز پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خواہاں ہے، مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پرعمل کے پابند ہوں گے، شہریوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ کونسی مارکیٹ کب اور کتنے دن کھولی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔