سندھ اور کے پی میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی
پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا اور صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، مریضوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے 19 زائرین میں سے 15 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان متاثرین کو ڈی آئی خان میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی صوبے میں مزید 15 کیسز کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔