ستاروں کے بارے میں جانیئے
برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج اچھا دن ہے۔ اور بے حد مبارک ثابت ہوگا۔ جن رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ آج صبح سے ہی دور ہو جائیں گی اور اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقصدکی جانب قدم اٹھائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
صحت کا صدقہ دیں اور آج کا ذکر الٰہی کی جانب اپنے دل کو لگائیں۔ اس طرح روحانی قوت بڑھے گی تو معاملات بھی ٹھیک ہو سکیں گے۔ آج طبیعت میں بے چینی کی کیفیت موجود ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزگار کا خانہ اب توجہ اور محنت مانگ رہا ہے۔ آپ کو پوری ایمانداری سے اب اپنے کام کرنا ہوں گے تب جا کر کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہوں گے، عقل سے کام لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنوں اور رشتے داروں کے درمیان اختلافات کا اندیشہ ہے اس لئے نہایت سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور دوسروں کی باتوں میں آکر اپنے اندر نفرت پیدا کرنے کی کوشش نہ ہی کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
دشمنیوں سے گھبرانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اب حالات بہترہو رہے ہیں اور آپ کی حق میں ہ ونے سے مخالفین خود ہی بھاگ جائین گے۔ سب کچھ بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ اب
برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی حالات بہتر ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ آپ کو اب خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آج سابقہ نقصان کا ازالہ ہونے کی بھی خبر مل سکتی ہے۔
برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مبارک دن رہے گا۔ آپ جس مسائل کا شکار تھے۔ اب وہ کم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ اب روزانہ کے حساب سے بہتری کا عمل بھی جاری رہے گا، ان شاء اللہ
برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو فضول کاموں کو چھوڑ کر اب اپنے روزگار کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے۔ بس تھوڑی سی محنت درکار ہے آپ کو۔
برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے کام کو بدلنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ وہ ابھی چند یوم انتظار کریں۔ فوری ایسا کرنا آپ کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔آج کا دن آپ کے لئے آزمائشی ہے۔
برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یاحی یا قیوم کثرت سے پڑھا کریں اور روزانہ بعد نماز مغرب سورۂ واقعہ پڑھنا اپنے معمول میں شامل کرلیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو مشکلات سے نجات مل جائے گی۔
جو لوگ کسی دوسرے کی باتوں میں آکر اپنے گھر کا سکون خراب کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اوپر ظلم کر رہے ہیں۔ ابھی ایسا مت کریں جو مل رہا ہے بس اس پر شکر ادا کریں۔
برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت کا شکار رہتے ہیں۔ جب تک مستقل مزاج نہیں ہوں گے۔ حالات بھی نہیں بدلیں گے۔ جو آفر آنے والی ہے، آرام سے غور کریں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ