خدا کے واسطے، انڈسٹری کے دیہاڑی دار افراد کی مدد کی جائے: فیصل قریشی

کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کورونا بحران میں ڈراما انڈسٹری سے وابستہ افراد کی دادرسی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان حالات میں بہت سے افراد ان جیسے فن کاروں کی سمت دیکھتے ہیں، انھیں یومیہ سینکڑوں پیغامات آتے ہیں، مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کچھ جگہ دو سو دن، کہیں پانچ سو دن اور کہیں کہیں بارہ سو سے زیادہ دن ہوچکے ہیں، مگر ادائیگیاں کلیئر نہیں ہوئیں۔
ہمارے ساتھ رائٹر، اسکرپٹ رائٹر، میک اپ آرٹسٹ، اسپاٹ بوائے، ڈرائیو سمیت مختلف شعبوں کے لوگ ہوتے ہیں، ان میں سے بہت سے دیہاڑی دار ہوتے ہیں، جن کی ہمیں ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کسی کے خلاف نہیں، مگر میں ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ہماری مدد کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔