بھارت کی جانب سے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد کی گئی: افغان طالبان

افغان طالبان نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ افغان غداروں کی مدد کی۔
یہ اہم بیان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس استنکزئی کی جانب سے سامنے آیا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں مثبت کردار ادا کرتا، تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو منتظم شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد و حمایت کی گئی، جس کی وجہ سے افغانستان میں اس کا کردار منفی اور قابل مذمت رہا۔
خیال رہے کہ امریکا کے نمائندہ برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے گزشتہ دونوں بھارتی قیادت سے ملاقات کی بھی تھی اور زور دیا تھا کہ بھارت افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔