انگلینڈ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے!

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں اور 12 منیجمنٹ اراکین کے انگلینڈ میں ہونے والے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔
20 کھلاڑیوں اور 11 منیجمنٹ کے اراکین پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر پہنچا، جہاں سے اسی شام اسکواڈ کو ووسٹر پہنچایا گیا جہاں قومی ٹیم 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی اور اس دوران اسے ٹریننگ کی بھی اجازت ہے۔
‏بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا، ان کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ووسٹر میں پاکستان اسکواڈ کا کووڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز ہوا۔ ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہونے کے بعد پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 20 کھلاڑیوں اور 12 منیجمنٹ کے اراکین کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں، اس طرح وہ اب احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز کے مطابق ٹریننگ کرسکیں گے۔
‏تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی جلد موصول ہو جائیں گی۔
‏انگلینڈ روانگی سے قبل بھی پاکستانی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہو ئے تھے۔ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے اراکین کے دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں انگلینڈ جانے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔