امدادی رقم کی تقسیم کا حکومت کی طرف سے اپنا یا گیا طریقہ درست نہیں، سراج الحق
لاہور : سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کی تقسیم کا حکومت کی طرف سے اپنا یا گیا طریقہ درست نہیں، رقم کی تقسیم کے لیے کوروناوائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار جیلوں اور پولیس اسٹیشنز میں جاکر اسپرے کررہے ہیں، جماعت اسلامی 63کروڑ روپے کا راشن 33لاکھ مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے,جماعت اسلامی نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تمام تر سرگرمیوں کوختم کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو کورونا وائرس کی آگاہی اور مستحقین کی امدادکیلئے وقف کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرجن چیزوں کامطالبہ کررہے ہیں وہ آسانی سے مہیا کی جاسکتی ہیں ، ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بہت زیادہ اور خطرناک ہے حکومت فوری طور پر صحت ایمرجنسی نافظ کرے۔کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے زیادہ آگاہی مہم دینی مدارس اور مساجد نے چلائی ہے اور کسی دینی جماعت کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہئے۔
سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، انا کے خول سے باہر آئے،وزیر اعظم عمران خان کو خود تمام سیاسی رہنماؤں سے رابطہ کرنا چاہیے، حکومت کے متکبرانہ رویے کا نقصان عوام کو بھگتنا پڑرہاہے۔
سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ امدادی رقم کی تقسیم کا حکومت کی طرف سے اپنا یا گیا طریقہ درست نہیں،رقم کی تقسیم کے لیے کوروناوائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہاہے۔