اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن ولاگر کی شادی تقریبات کا آغاز!

کراچی: ٹی وی کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ زویا ناصر اور حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
زویا اور کرسٹنن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی دی گئی’سرپرائز ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا۔


حال ہی میں شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنے گھر پر دیرینہ دوست زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین کے لیے سرپرائز ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ایس او پیز کے پیش نظر ڈھولکی کی تقریب خاص لوگوں پر ہی مشتمل رہی۔
ڈھولکی کی تصاویر زویا ناصر اور جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین دونوں کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئیں۔


زویا ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔‘
اداکارہ نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں خدا سے اس دن کا شکریہ بھی ادا کیا جس دن اس نے انہیں تمام دوستوں سے ملوایا۔
دوسری جانب زویا ناصرنے اپنی پہلی ڈھولکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جب کہ اُن کے منگیتر نے کرتا شلوار کے ہمراہ زویا کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی ویس کوٹ کا انتخاب کیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے اسلام قبول کرتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیا تھا۔

واضح رہے کہ زویا ناصر معروف لکھاری ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں، ناصر ادیب کو پاکستان کی اردو اور پنجابی زبانوں کی کئی فلمیں لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔