زیارت: فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد جہنم واصل، 1 جوان شہید

راولپنڈی: فورسز نے زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد جہنم واصل کردیے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریکوری آپریشن جاری تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشان دہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔