ژوب: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے
راولپنڈی: ژوب میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جب کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔