ماضی کی مقبول اداکارہ زیبا بیگم کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل!

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
اداکارہ زیبا بیگم کے داماد کا کہنا ہے کہ زیبا بیگم کو لاہور سے اسلام آباد کے لیے منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیبا بیگم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔


اداکارہ کے داماد نے ان کے چاہنے والوں سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ ماضی کے مقبول اداکار محمد علی اور اُن کی اہلیہ زیبا بیگم کی جوڑی فلمی دُنیا ہی نہیں حقیقی زندگی میں بھی بے حد مقبول رہی۔ اداکار محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006 کو ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔