ذکا اشرف کی بھارتی بورڈ کو دو طرفہ کرکٹ سیریز کی پیشکش

لاہور: پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح- گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کئی کوششیں کی گئیں، تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔
2019 کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔