پسند کی شادی کیس، ملزم ظہیر کی ضمانت منظور

کراچی: کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے شوہر ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں مرکزی ملزم شبیر اور ظہیر کی درخواست ضمانت مںظور کرتے ہوئے مغویہ کے 164 کے بیان اور ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ ملزم ظہیر کی مغویہ سے ملنے اور 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔