یوٹیوبر عادل راجا لندن میں گرفتار

اسلام آباد: غلط خبریں پھیلانے اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی میں پیش پیش رہنے والے یوٹیوبر عادل راجا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وی لاگر عادل راجا کو لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملزم کے خلاف گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
یوٹیوبر عادل راجا کو شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔