نوجوان 20 کے بجائے 30 سال کی عمر میں شادی کریں، ثروت گیلانی

کراچی: ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے ڈالا۔
ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ثروت گیلانی نے بتایا کہ کس طرح ارینج میرج بعض اوقات محبت کی شادیوں پر سبقت لے جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کوئی ضمانت نہیں ہے، ارینج میرج میں لوگوں کو ایک دوسرے سے کوئی امید نہیں ہوتی اور یہ شادیاں کامیاب بھی ہوجاتی ہیں جب کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ 6 سال کی محبت کا تعلق کچھ منٹوں میں بھی ختم ہوجاتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ فیصلے لینے کے لیے مضبوط ہوں۔
ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہ کریں بلکہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں کیونکہ 20 سال کی عمر میں آپ کنفیوژڈ ہوتے ہیں، اس لیے پہلے سمجھ دار ہونا ضروری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔