سندھ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام (بدھ اور جمعرات) کو چھٹی کا اعلان کردیا۔
9 اور 10 محرم کو عاشورہ کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم (18 اور 19 اگست 2021) کو صوبے بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔